تعمیراتی کام کرنیوالوں کیلئے اہم خبر ، سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں کمی

ملک بھر میں گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 20 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی علاقوں اور شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1565 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.30 فیصد کم ہے۔ گزشتہ ہفتے یہ قیمت 1569 روپے فی بوری تھی۔

جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1547 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کے برابر ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1532 روپے، راولپنڈی 1535، گوجرانوالہ 1600، سیالکوٹ 1570، لاہور 1590، فیصل آباد 1550، سرگودھا 1600، ملتان 1591، بہاولپور 1560، پشاور 1573 اور بنوں میں 1510 روپے ریکارڈ کی گئی۔

جنوبی شہروں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1518 روپے، سکھر 1600، لاڑکانہ 1523، کوئٹہ 1520 اور خضدار میں 1650 روپے رہی۔