گوگل میپس میں اپنے گھر کی تصویر چھپانا چاہتے ہیں؟ تو ایسا ممکن ہے

اگر آپ نہیں چاہتے کہ گوگل میپس کے اسٹریٹ ویو میں آپ کے گھر کی واضح تصویر نظر آئے تو اسے بلر کرانے کی درخواست دی جاسکتی ہے۔

گوگل میپس میں گھر کی تصویر دھندلا کرنے کے لیے صارف کو گوگل کو درخواست بھیجنا ہوتی ہے۔ تاہم یاد رہے کہ ایک بار تصویر بلر ہونے کے بعد اسے دوبارہ واضح کروانا ممکن نہیں ہوگا۔

گھر کو اسٹریٹ ویو میں بلر کرنے کا طریقہ:

  • کمپیوٹر پر گوگل میپس کھولیں اور سرچ بار میں اپنے گھر کا پتہ درج کریں۔
  • اسٹریٹ ویو کھول کر گھر کی تصویر پر جائیں۔
  • نیچے دائیں جانب Report a problem پر کلک کریں۔
  • My home کا آپشن منتخب کریں۔
  • ماؤس کے ذریعے گھر کے اس حصے کو منتخب کریں جسے بلر کرنا چاہتے ہیں۔
  • گوگل کی جانب سے پوچھے جانے پر تصویر بلر کرنے کی وجہ مختصر انداز میں درج کریں۔
  • اپنا ای میل ایڈریس درج کرکے reCAPTCHA مکمل کریں اور Submit پر کلک کردیں۔

درخواست پر کارروائی کے بعد گھر کی تصویر اسٹریٹ ویو میں دھندلی کردی جائے گی۔

البتہ اگر یہی تصویر کسی تھرڈ پارٹی ویب سائٹ پر موجود ہو تو اسے ہٹانے کے لیے گوگل میپس کی درخواست کافی نہیں ہوگی۔