گیمنگ کی دنیا میں تباہی مچ گئی! جی ٹی اے 6 نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

ویڈیو گیم جی ٹی اے 6 نے صرف چار روز میں فروخت اور آمدن کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔

تجزیاتی ادارے الینیا اینالیٹکس کے تازہ تخمینوں کے مطابق گیم کی تقریباً ساڑھے چار کروڑ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں، جبکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدن چار ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گیم کی ابتدائی فروخت میں پری آرڈرز کے ذریعے 3 کروڑ 25 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔ تازہ تخمینوں کے مطابق پلے اسٹیشن 5 پر 3 کروڑ 37 لاکھ اور ایکس باکس سیریز ایکس اور ایس پر ایک کروڑ 12 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔

ان اعداد و شمار کے ساتھ جی ٹی اے 6 ویڈیو گیم انڈسٹری کی سب سے زیادہ آمدن حاصل کرنے والی بڑی کامیابیوں میں شامل ہو گئی ہے۔