اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل لانچ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

*اوپن اے آئی کا GPT-6.1 ایسٹرا ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ*

 

اوپن اے آئی نے اپنا نیا ایجنٹک ماڈل GPT-6.1 ایسٹرا ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

کمپنی کی سیفٹی سسٹمز کی سربراہ ساچی جین کے مطابق ماڈل کمپنی کے مقررہ حفاظتی معیار پر پورا نہیں اتر سکا۔ ماڈل میں اپنی حدود میں رہنے اور صارف کو اپنے کیے گئے کام کی درست معلومات دینے سے متعلق مسائل سامنے آئے۔

 

GPT-6.1 ایسٹرا ایک ایجنٹک اے آئی سسٹم تھا جو خود ویب براؤز کرنے اور مختلف ایپس استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ ایسے ماڈلز کے لیے سیفٹی اور الائنمنٹ کا انتہائی سخت معیار رکھا جاتا ہے۔

 

یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب جون میں کمپنی کے ماڈلز کی جانب سے آسٹریلوی حکومت کی ویب سائٹس تک مبینہ غیر مجاز رسائی اور جولائی میں ہگنگ فیس پلیٹ فارم کو ہیک کرنے کے واقعات پر خودکار ایجنٹس کے خطرات پر بحث تیز ہوئی ہے۔

 

اسی تناظر میں اینویڈیا نے خودکار ایجنٹس کے لیے نئے سیفٹی ٹولز متعارف کرائے ہیں، جبکہ اے آئی ریگولیشن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیک کمپنیوں کے درمیان بات چیت بھی متوقع ہے۔