سنگین سائبر دراندازی ، ہزاروں ملازمین کا ڈیٹا چوری ہو گیا

*ایف بی آئی کے سسٹم میں سنگین سائبر حملہ، ہزاروں ملازمین کا ڈیٹا چوری*

 

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سسٹم میں سنگین سائبر دراندازی کا انکشاف ہوا ہے۔

 

نیویارک ٹائمز کے مطابق “شائنی ہنٹرز” نامی ہیکنگ گروپ نے ایک ہفتہ قبل ایف بی آئی کا ڈیٹا چرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ چوری کیے گئے ریکارڈ میں ہزاروں ملازمین کے گھروں کے پتے، سوشل سکیورٹی نمبرز سمیت انتہائی حساس معلومات شامل ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کے تفتیش کار اب بھی حملے کی نوعیت اور اس کے دائرہ کار کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔