قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی تاریخ اور وقت کو حتمی شکل دے دی گئی۔
حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق شیڈول اتحادیوں کی مشاورت سے طے کیا گیا ہے۔
اجلاس کے لیے ایوان کی کارروائی کا باقاعدہ ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا، جبکہ اجلاس کے دوران وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔
حکام کے مطابق قانون سازی کے لیے مختلف بلز ایوان میں پیش کیے جائیں گے، اس کے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس، آرڈیننسز اور دیگر دستاویزات بھی پیش ہوں گی جبکہ ملک کے مجموعی سیاسی اور معاشی امور زیر بحث آئیں گے۔





