پاکستان انڈر 19 انگلینڈ ٹور، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جہاں قومی جونیئر ٹیم میزبان انگلینڈ کے خلاف یوتھ ٹیسٹ اور چار ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

دورے کے دوران فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں وکٹ کیپر عبدالقادر، آل راؤنڈرز جہانگیر بلال اور حیام خان شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں علیان سلمان، حسنین عباس ڈار، فاسٹ باؤلر رضوان اللہ، عبدالسبحان، احمد حسین، حمزہ ظہور، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 سے 5 ستمبر تک انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف واحد یوتھ ٹیسٹ کھیلے گی، جبکہ چار میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک جاری رہے گی۔