آج پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کیا چل رہی ہیں ؟ جانئے

آج پاکستان میں پیٹرول 343 روپے 10 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

 

وفاقی حکومت نے 26 اور 27 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 12 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 

حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 10 مرتبہ کمی اور 15 مرتبہ اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 7 مرتبہ کم اور 18 مرتبہ بڑھائی جا چکی ہے۔

 

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اب روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور وہ برقرار رہتی ہیں۔