امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

امریکا میں ریاست کولوراڈو کے قریب ایک فوجی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ کینٹاکی میں فورٹ کیمبل کے علاقے کے نزدیک پیش آیا اور تربیتی مشق کے دوران ہوا۔

 

حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کی مالیت تقریباً 30 سے 33 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ طیارے میں چار اہلکار سوار تھے لیکن خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ جنگل سے تلاش کر لیا گیا ہے۔