اداکارہ اُشنا شاہ کے گھر بڑی خوشخبری آگئی

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اور ان کے شوہر حمزہ امین کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر نومولود کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے محبت سے ’نھا شیر‘ قرار دیا اور بتایا کہ اس نے آتے ہی ان کی پوری دنیا بدل دی ہے۔

اشنا شاہ نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ بیٹے کا فی الحال کام صرف کھانا، سونا اور یہی سلسلہ دہرانا ہے۔ شیئر کی گئی تصاویر میں بچے کو شیر جیسا لباس پہنایا گیا تھا اور پس منظر میں مشہور اینیمیٹڈ فلم ’دی لائن کنگ‘ چل رہی تھی۔

پوسٹ کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد دینا شروع کر دی۔ یاد رہے کہ اشنا شاہ نے گالفر حمزہ امین سے 2023 میں شادی کی تھی اور یہ ان کا پہلا بچہ ہے۔