معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔ وہ ان دنوں مختلف ڈیجیٹل کریئیٹرز کے ساتھ ٹک ٹاک لائیو سیشنز کر رہے ہیں۔ ایک ایسے ہی لائیو سیشن کے دوران زید علی کے چہرے کے تاثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے رجب بٹ نے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق ایک نامناسب جملہ بطور مذاق استعمال کیا۔
لائیو سیشن کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے رجب بٹ کے بیان کو غیر حساس اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال جیسے سنگین اور حساس معاملے کو مذاق کا موضوع بنانا متاثرین کے دکھ اور صدمے کی سنگینی کو کم کرنے کے مترادف ہے۔
متعدد صارفین نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ذمہ دارانہ زبان کے استعمال پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے کارروائی اور ان کے مواد پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔






