پرائیویٹ گاڑی رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر! فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی

لاہور: پنجاب حکومت نے گاڑی مالکان کے لیے ایک اور شرط عائد کرتے ہوئے ہر سال گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

پنجاب میں پرائیویٹ گاڑی مالکان کے لیے سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، نئے قانون کے تحت گاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہر سال کرانا ہوگا۔

فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں گاڑی مالکان کو پہلے چالان کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ خلاف ورزی برقرار رہنے پر گاڑی بند بھی کی جاسکتی ہے۔

لاکھوں گاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے صوبے میں صرف 13 سینٹرز موجود ہیں، جس کے باعث شہریوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

حکومت کی جانب سے فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے سالانہ 500 سے 2 ہزار روپے تک فیس مقرر کی گئی ہے۔