وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے 9 افسروں کی سول سروس میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ تحریری اعلامیے کے مطابق نفسیاتی اور زبانی امتحان میں تینوں مسلح افواج سے 9 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ ان میں سے 5 افسران پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، 2 افسران پولیس سروس اور 2 افسران فارن سروس آف پاکستان میں شامل ہوں گے۔
کامیاب افسران کی متعلقہ سروسز میں شمولیت کی منظوری دے دی گئی ہے اور انہیں مسابقتی امتحان 2025 میں انڈکٹ کر دیا گیا ہے۔






