تہران: ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد ایک فریم ورک پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس فریم ورک کے تحت آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے لیے عارضی شپنگ لین قائم کی جائے گی۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق معاہدے میں آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد بھی شامل ہے۔ دونوں ممالک نے کہا کہ حتمی معاہدے کے لیے ایران اور عمان کے درمیان تکنیکی مذاکرات جاری رہیں گے۔
وزرائے خارجہ نے خلیجی پانیوں سے جڑے دیگر ممالک کے ساتھ مشاورت اور بات چیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کے لیے عارضی راستے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور آئندہ مذاکرات میں اس کے فنی اور عملی امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔






