فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ریاست کولوراڈو کے پہاڑی علاقے میں تربیتی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد محفوظ رہے۔

حکام کے مطابق حادثہ گولڈن گیٹ کینیون اسٹیٹ پارک کے شمال میں واقع جنگلاتی علاقے میں غیر متوقع لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ حادثے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

امریکی فوج کے ترجمان نے واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر تربیتی مشق میں شامل تھا۔ حادثے کے بعد اس کا ملبہ جنگلاتی علاقے سے تلاش کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی مالیت تقریباً 3 کروڑ سے 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھی۔