آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، نمبر ون بولر کون؟

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، جس میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ بولرز کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔

مچل اسٹارک نے بھارت کے جسپریت بمراہ سے پہلی پوزیشن چھین لی، بمراہ دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے آٹھویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ انگلینڈ کے اولی رابنسن 15 درجے بہتری کے بعد 11ویں جبکہ جوش ٹنگ 16 درجے ترقی کرکے 17ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جو روٹ دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے اور ٹریوس ہیڈ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے بابر اعظم ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں 10ویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ عبداللہ شفیق سات درجے بہتری کے بعد 28ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔