ویبھو سوریاونشی نے ایک ہی اننگز میں 4 عالمی ریکارڈ توڑ دیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں بھارت اے کے 15 سالہ بیٹر ویبھو سوریاونشی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی اننگز میں لسٹ اے کرکٹ کے 4 عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔

سوریاونشی نے 53 گیندوں پر 28 چھکوں کی مدد سے 204 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے لسٹ اے کرکٹ کی تیز ترین سنچری، تیز ترین 150 رنز، تیز ترین ڈبل سنچری اور ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

بھارتی بیٹر نے 28 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے آسٹریلیا کے جیک فریزر مک گرک کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 2023 میں 29 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

ویبھو سوریاونشی نے 40 گیندوں پر 150 رنز مکمل کرکے اپنا ہی سابقہ عالمی ریکارڈ بھی بہتر کرلیا، اس سے قبل انہوں نے 59 گیندوں پر 150 رنز بنائے تھے۔

بھارتی بلے باز نے محض 52 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کرکے نیوزی لینڈ کے چاڈ بوز کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے 2024 میں 103 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

ویبھو سوریاونشی نے اپنی اننگز کے دوران 28 چھکے لگا کر لسٹ اے کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈارسی شارٹ کے پاس تھا، جنہوں نے 2018 میں 257 رنز کی اننگز کے دوران 23 چھکے لگائے تھے۔

سوریاونشی نے 52 گیندوں پر 28 چوکوں کی مدد سے ڈبل سنچری اسکور کی۔