اسلام آباد: اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تماشائیوں نے گھیر لیا۔
تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں داخل ہوگئی اور بابر اعظم کے ساتھ سیلفیاں لینے کی کوشش کرتی رہی۔ اس دوران بابر اعظم نے ایک مداح سے موبائل فون لے کر دور پھینک دیا۔
یہ واقعہ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ میں او جی ڈی سی ایل اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔
بابر اعظم ہجوم سے مشکل سے نکل کر پویلین پہنچے، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے واقعے کے پیش نظر گراؤنڈ میں سکیورٹی مزید سخت کردی۔






