چارسدہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا گیا تو قانونی طور پر مقابلہ کیا جائے گا۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ صوبائی حکومت کا اختیار ویسے بھی چھین لیا گیا ہے، خیبر پختونخوا میں عملاً گورنر راج ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں پولیس بے بس ہے اور احکامات کہیں اور سے آرہے ہیں۔
اسد قیصر نے ملک میں شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی اور وزرا کو اٹھایا جا رہا ہے، جبکہ ملک میں آئین و قانون کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔






