نادرا میں نوکری کے مواقع! درخواست دینے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے خالی اسامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ خواہش مند امیدوار نادرا کے سرکاری کیریئر پورٹل careers.nadra.gov.pk کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق نادرا نے گورننس، رسک مینجمنٹ اینڈ کمپلائنس کے شعبے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامی کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

 

اس عہدے کے لیے سیکیورٹی فریم ورک کی تعمیل، رسک اسیسمنٹ، رسک رجسٹرز، انفارمیشن سیکیورٹی آڈٹس اور پالیسیز، ایس او پیز اور کنٹرولز کی تیاری کی ذمہ داریاں شامل ہوں گی۔ امیدواروں کو ISO 27001، NIST، CIS Controls، ISO 42001 اور PKI/Web Trust جیسے سیکیورٹی معیارات پر کام کرنا ہوگا۔

 

اسامی کے دائرہ کار میں جدید ٹیکنالوجیز جیسے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹمز کی رسک اسیسمنٹ، جینیریٹو اے آئی، لارج لینگویج ماڈلز کے خطرات، پرامپٹ انجیکشن، ڈیٹا ایکسپوژر اور شیڈو اے آئی سے متعلق تحفظ بھی شامل ہے۔

 

نادرا کے مطابق ISO 27001، CISM اور CISA جیسی پروفیشنل سرٹیفکیشن رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

 

تعیناتی اسلام آباد اور کوئٹہ میں ہوگی جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

 

نادرا نے واضح کیا ہے کہ ادارہ تمام شہریوں کو بلا تفریق روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرتا ہے۔