دوبارہ شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئےاہم خبر

جن پاکستانیوں کا شناختی کارڈ گم یا خراب ہو گیا ہے اور وہ دوبارہ شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں، ان کے لیے گھر بیٹھے سہولت موجود ہے۔

 

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات جاری کرنے والا مجاز ادارہ ہے۔ سوائے سینئر سٹیزن کے دیگر تمام شہریوں کے شناختی کارڈ کی ایک مخصوص مدت ہوتی ہے جس کے بعد نیا کارڈ بنوانا ہوتا ہے، جبکہ گمشدگی یا خرابی کی صورت میں بھی دوبارہ کارڈ کی ضرورت پڑتی ہے۔

 

اگر کوئی شہری دفتری یا کاروباری مصروفیت کے باعث نادرا آفس نہیں جا سکتا تو وہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے دوبارہ شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے۔

 

*طریقہ کار:*

1. موبائل ایپ کی ہوم اسکرین پر “شناختی دستاویزات” میں “شناختی کارڈ” کا آپشن منتخب کریں۔

2. اگلی اسکرین پر درخواست گزار منتخب کرنے کے بعد “دوبارہ اشاعت” کو منتخب کریں۔

3. اس کے بعد ایپ میں دی گئی ہدایات کے مطابق مرحلہ وار کارروائی مکمل کریں۔