بابر اعظم نے ایک بار پھر دل جیت لیے! فین سے ملنے بابر خود پہنچ گئے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں قائد اعظم ٹرافی میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرنے والے بابر اعظم کے مداحوں نے انہیں بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا ہے اور شائقین کی بڑی تعداد صرف ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ روتے ہوئے بابر اعظم سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر رہا ہے۔

بابر اعظم کو جب اس ننھے مداح کے بارے میں پتہ چلا تو وہ فوراً اس سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران کئی مداح بابر اعظم کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اسٹیڈیم کی حفاظتی جالی پھلانگ کر اندر داخل ہوچکے ہیں۔