ملتان سلطانز کوپی ایس ایل سے پہلے ہی بڑی کامیابی مل گئی

لاہور-ملتان سلطانز نے سیزن 12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگ کے تحت آسٹریلوی فاسٹ بولر لانس مورس کو سائن کرلیا۔

لانس مورس انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں اور وہ اس سے قبل میلبورن سٹارز، پرتھ سکورچرز اور ویسٹرن آسٹریلیا کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔

لانس مورس کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا وسیع ترین تجربہ حاصل ہے۔