اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 58 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 301 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 305 روپے 22 پیسے فی لیٹر تھی۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔






