مصر، قطر سمیت ترکیہ کی غزہ جنگ بندی کیخلاف ورزی پر اسرائیل کی شدید مذمت

ترکیہ، مصر اور قطر نے غزہ میں طبی تنصیبات پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

تینوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں صحت کی سہولیات کو نشانہ بنانا اور شہریوں کی ہلاکتیں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

بیان میں اسرائیل پر زور دیا گیا کہ وہ جنگ بندی سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے اور مزید شہری ہلاکتوں کو روکنے کے لیے معاہدے کو برقرار رکھے۔

ترکیہ کی وزارت خارجہ کے مطابق مسلسل خلاف ورزیاں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کی کوششوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ تینوں ممالک نے غزہ میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔