امریکہ کی 25 ڈیموکریٹک قیادت والی ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے عائد کیے گئے حالیہ درآمدی ٹیرف کو چیلنج کرتے ہوئے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ امریکی عدالت برائے بین الاقوامی تجارت میں دائر کیا گیا ہے۔ ریاستوں کا مؤقف ہے کہ نئے ٹیرف تقریباً 60 تجارتی شراکت داروں اور یورپی یونین پر لاگو کیے گئے ہیں۔
ریاستوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ محصولات ان سابقہ ٹیرف کی جگہ نافذ کیے گئے ہیں جنہیں امریکی سپریم کورٹ غیر قانونی قرار دے چکی ہے، جبکہ انتظامیہ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے متعلقہ قوانین کا غلط استعمال کیا۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے ٹیرف 1974 کے ٹریڈ ایکٹ کی شق 301 کے تحت قانونی طور پر نافذ کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد جبری مشقت سے تیار ہونے والی مصنوعات کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔






