سلمان خان نے صحت سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنے وزن میں 16 کلو کمی کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں سلمان خان کو پہلے کے مقابلے میں دبلا دیکھا گیا، جس کے بعد مداحوں نے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور مختلف قیاس آرائیاں کی گئیں۔

بعد ازاں سلمان خان نے اپنی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو آگاہ کیا، جبکہ اب انہوں نے ایک رئیلیٹی شو میں اپنی فٹنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزن کم کرنے کی تصدیق کی ہے۔

شو کے دوران سلمان خان اور ان کے بھائی سہیل خان نے ایک دوسرے کے وزن میں کمی پر بات کی۔ سہیل خان نے بتایا کہ انہوں نے 12 کلو وزن کم کیا ہے، جس پر سلمان خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی 16 کلو وزن کم کیا ہے۔