تیل کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر آگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ڈالر سے زائد فی بیرل کم ہو گئیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 4.08 ڈالر کمی کے بعد 83.85 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 4.01 ڈالر سستا ہو کر 80.66 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملوں کے آغاز اور تہران کی فورسز کی جانب سے عمان کے قریب متعدد آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا تھا۔

حالیہ پیش رفت کے بعد سرمایہ کاروں نے خطے میں کشیدگی میں کمی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا ہے۔