اہم شخصیات کی گاڑی پر فائرنگ

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کی گاڑیوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، تاہم واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر تیمور خان آفریدی اور ڈی پی او سجاد حسین تحصیل بویہ کے دورے پر تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق دورے کے دوران بویہ میں نئے پولیس اسٹیشن کے لیے جگہ کا جائزہ لیا جا رہا تھا، جبکہ یہ دورہ کرفیو کے دوران کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے باوجود تمام افراد محفوظ رہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔