پنجاب حکومت نے کل مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث ضلعی دفاتر اور ڈپٹی کمشنر کے ماتحت دفاتر بند رہیں گے۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ مقامی تعطیل داتا صاحب کے عرس کے موقع پر دی جا رہی ہے، تاہم پنجاب سول سیکرٹریٹ، خودمختار اداروں اور ریجنل دفاتر پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
دوسری جانب چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے پیش نظر راولپنڈی میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میٹرو بس حکام کے مطابق صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک سروس بند رہے گی، جبکہ آئی جے پی روڈ سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل متبادل ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی روانگی کا انتظام کریں۔






