اڈہ جوہل کے قریب ٹرک اور موٹرسائیکل رکشہ کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ 20 سالہ تنویر اور 18 سالہ اعظم علی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں 25 سالہ عبداللہ، 30 سالہ آفاق اور 40 سالہ محسن شامل ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔






