پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے حکومت کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کا اعلان کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات شفاف نہیں تھے بلکہ دھاندلی اور تشدد کے واقعات پیش آئے، جن میں پیپلز پارٹی کے کارکن جاں بحق، ایک رکن قومی اسمبلی زخمی جبکہ پارٹی صدر پر حملے کا دعویٰ کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کارکنوں کو متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد میدان میں آئیں گے اور مظفر آباد اور میرپور کی مبینہ طور پر متنازع نشستوں کے حوالے سے جدوجہد کریں گے۔





