عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ اور 10 گرام سونا مزید مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1,700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,457 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر مہنگا ہو کر 4,060 ڈالر تک پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان میں سونے کے نرخ مزید بڑھ گئے ہیں۔






