پشاور ہائیکورٹ نے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کرتے ہوئے حکومت کے مانیٹری الاؤنس دینے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ مفت بجلی یونٹس کی سہولت کوئی مستقل یا ناقابلِ تنسیخ قانونی حق نہیں تھی بلکہ یہ ایک انتظامی رعایت تھی، جسے بدلتے ہوئے معاشی حالات اور قومی مفاد کے پیش نظر تبدیل یا ختم کیا جا سکتا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ مفت بجلی یونٹس ختم کرکے اس کے بدلے مالی الاؤنس دینے کا حکومتی فیصلہ قانونی دائرہ اختیار میں کیا گیا، اس لیے عدالت کو اس معاملے میں مداخلت کی ضرورت نہیں۔
عدالت کے مطابق یہ اقدام پالیسی کے تسلسل اور انتظامی بہتری کے لیے اٹھایا گیا تھا، لہٰذا اسے غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔





