محکمہ موسمیات نے موسم اور بارش کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں آلودگی کی شرح 187 ریکارڈ کی گئی ہے اور ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔ لاہور میں اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 193، پیرا گون سٹی کے اطراف 186، برکی روڈ پر 185، ماڈل ٹاؤن میں 184، ڈی ایچ اے فیز 5 میں 178، بیدیاں روڈ پر 174 اور چمن پارک میں 162 ریکارڈ کی گئی۔ صبح سویرے ہوائیں چلنے سے موسم قدرے بہتر ہوگیا، ہواؤں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ اور درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 23 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک ہے جہاں درجہ حرارت 24 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے اور دن میں 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ شام اور رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔






