یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے علاقے پلاکا میں ایک گھر میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 4 امریکی اور ایک برطانوی شہری شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا اس گھر میں ہوا جہاں چار امریکی شہری کرائے پر مقیم تھے جبکہ ہلاک ہونے والا برطانوی شہری اور اس کی یونانی اہلیہ دوسری منزل پر موجود تھے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔






