صوبے میں تعلیمی ادارے آج سےکھل گئے، ایک بھی کتاب دستیاب نہیں

کراچی (پی این آئی) سندھ بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسوںکے پیشِ نظر بند ہونے والے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکول، کالجز اور جامعات میں اسٹاف کی 100 فیصد ویکسی نیشن اور طلبہ کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں۔محکمہ تعلیم حکام کے مطابق صرف وہ اسکول کھلیں گے جہاں تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف ویکسی نیشن کراچکا ہوگا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق والدین کو بھی ویکسینیشن کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے اب والدین کو مسائل کا سامنا ہے کیونکہ بازار میں اوّل تا 12 ویں جماعت کی کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اور ان کے والدین کو پریشانی کا شکار ہیں۔ کراچی کےاردو بازار کے کتب فروشوں کے مطابق رواں سال 2021 میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئے سال کی ایک کتاب بھی بازار میں دستیاب نہیں۔۔۔۔۔

close