یکم سے 3 ستمبر تک تیز ہوائیں اور بارش کی پیشنگوئی کر دی گئی۔ کون کون سے شہر میں برکھا برسے گی؟

کراچی (پی این آئی) اگلے تین روز شہر قائد میں چھم چھم برکھا برسنے کی پیشنگوئی کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں یکم سے 3 ستمبر کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے ماہرین نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 31 اگست سے 3ستمبر تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں کل سے معتدل درجےکی مون سون ہوائیں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تھر پارکر ،عمر کوٹ،سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے،جبکہ کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔۔۔۔۔۔

close