شاہ رخ خان کو بالی ووڈ میں کون لے کر آیا؟اہم انکشاف سامنے آگیا

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کنگ خان کے بارے میں اکثر چہ میگوئیاں ہوتی رہتی ہیں کہ ان کو فلم نگری میں کون لے کر آیا ہے۔ اب اس حوالے سے معروف اداکارہ نے ایک بڑا انکشاف کر دیا۔

ایک بھارتی ٹی وی شو میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ شاہ رخ خان جن کا مقابلہ امیتابھ بچن سے کیا جاتا ہے ان کو بالی ووڈ میں پہلا موقع آپ نے دیا۔ اس سوال پر ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ جی میں فلم دل آشنا بنانے میں لگی تھی جس کے لئے میں ہیرو کی تلاش میں تھی۔ شاہ رخ خان کو ڈراما سیریل فوجی میں دیکھا، ایک بھولا بھالا، پیارا سا خوبصورت نوجوان۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اس ڈرامے میں شاہ رخ خان کو دیکھ کر کہا کہ مجھے فلم کے لئے یہ لڑکا چاہئے اور پھر ان سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد وہ ممبئی آئے۔ہیما مالنی نے کہا میں نے ان کو نمبر دیا اور کہا کہ اب آپ مجھے کال کریں جس کے بعد وہ ملنے آئے، ان کو کہانی سنائی اور وہ انہیں پسند بھی آگئی۔

close