ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان بیورو شماریات کے مطابق 8 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی علاقوں میں فی بوری اوسط قیمت 1613 روپے رہی جو پچھلے ہفتے سے 1.66 فیصد زیادہ ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں اوسط قیمت 1568 روپے رہی جو 1.32 فیصد زیادہ ہے۔ اس سے پچھلے ہفتے جنوبی علاقوں میں اوسط قیمت 1547 روپے تھی۔
گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں فی بوری 1611 روپے، راولپنڈی میں 1552، گوجرانوالہ میں 1650، سیالکوٹ میں 1647، لاہور میں 1630، فیصل آباد میں 1610، سرگودھا میں 1638، ملتان میں 1653، بہاولپور میں 1599، پشاور میں 1600 اور بنوں میں 1550 روپے ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں 1476، حیدرآباد میں 1548، سکھر میں 1650، لاڑکانہ میں 1523، کوئٹہ میں 1560 اور خضدار میں 1650 روپے فی بوری رہی۔






