کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، 15 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی کلو قیمت 145 سے بڑھ کر 160 روپے ہو گئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا، قیمت 2900 سے بڑھ کر 3200 روپے تک پہنچ گئی۔ مارچ سے اب تک فی کلو قیمت میں 40 روپے اور 20 کلو تھیلے میں 800 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ نواحی علاقوں میں 20 کلو کا تھیلا 3250 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ سرکاری نرخ 2640 روپے مقرر ہے۔
دوسری جانب لاہور میں بھی گندم اور آٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ اوپن مارکیٹ میں گندم 4700 سے بڑھ کر 5400 روپے فی من اور 15 کلو آٹے کا تھیلا 2350 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور وزیراعلیٰ پنجاب سے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔






