وفاقی حکومت نے پاور سیکٹر کے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں سے بجلی بلوں کی مد میں اربوں روپے وصول کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں سروسز کی بنیاد پر 3 ارب 55 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے، جس پر نیپرا نے سماعت مقرر کر دی ہے۔
سی پی پی اے ڈسکوز اور پاور پلانٹس کے درمیان بطور ایجنٹ کردار ادا کرتی ہے۔ درخواست آفس آپریشنز، سروسز اور ایڈمنسٹریٹو امور کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے، جس میں مینٹیننس اور ٹیکس سمیت دیگر مدات میں رقم مانگی گئی ہے۔ منظوری کی صورت میں یہ رقم ٹیرف کی مد میں وصول کی جائے گی۔






