امیر جماعت اسلامی کا پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان و اراکین کو اہم خط

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان اور اراکین کو خط لکھ دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ پارلیمان لیوی مقرر کرنے کا اختیار حکومت سے واپس لینے کے لیے قانون سازی کرے، پارلیمنٹ نے یہ اختیار حکومت کو دے کر اپنے آئینی کردار کو کمزور کیا ہے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے مشترکہ پارلیمانی کردار ادا کیا جائے۔

 

حافظ نعیم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آئینی اور جمہوری نظام کے تحفظ کے لیے تمام جماعتیں متحد ہوں، وہاں پہلے ہی غیر یقینی صورتحال ہے، گورنر راج اور 12 اضلاع میں ہنگامی صورتحال کے نفاذ سے بحران مزید گہرا ہو سکتا ہے، مسائل آئین و قانون کے مطابق حل کیے جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی سے خوراک، زراعت، ٹرانسپورٹ اور صنعت متاثر ہو رہی ہے، غیر ضروری حکومتی اخراجات اور مالی بے ضابطگیاں ختم کر کے لیوی کی کمی پوری کی جا سکتی ہے۔