عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
منگل کے روز گزشتہ کاروباری سیشن میں تقریباً 2 ڈالر اضافے کے بعد قیمتیں نیچے آ گئیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 61 سینٹ یعنی 0.57 فیصد کمی کے بعد 106.04 ڈالر فی بیرل رہی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 47 سینٹ یعنی 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 93.27 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
یہ کمی پیر کے سیشن کے بعد سامنے آئی ہے، جب برینٹ خام تیل 106.65 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا، جو 15 ستمبر کے بعد اس کی بلند ترین اختتامی سطح تھی۔






