پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کئی روز سے اضافہ جاری ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ گزشتہ 4 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 24 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے ناراضگی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایندھن مہنگا ہونے کے باعث کرایوں اور اشیائے خور و نوش سمیت دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔






