سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی: عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

 

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے کی سطح پر پہنچ گیا،10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 887 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے کا ہوگیا۔

 

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 113 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 826 روپے پر آگئی۔