برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ، موجودہ قیمت کیا ؟ جانئے

مارکیٹ کمیٹی نے برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 2 روپے فی کلو اضافہ کر دیا، جس کے بعد سرکاری نرخ 475 روپے فی کلو مقرر ہو گیا ہے۔

جاری کردہ نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 314 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 328 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مختلف علاقوں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض دکاندار مقررہ قیمتوں سے زائد پر گوشت فروخت کر رہے ہیں، جبکہ کچھ مقامات پر صافی گوشت 590 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔

فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور انڈے 268 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 7 ہزار 920 روپے مقرر ہے۔