وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے پی سی بی میں اصلاحات اور تبدیلیاں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ نظام وقت کے ساتھ بہتر ہوتے رہنے چاہئیں اور پی سی بی میں بھی ایک نئی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ شائقین پی سی بی کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن نہیں، جبکہ کرکٹ بورڈ میں فیصلہ سازی کا اختیار چیئرمین کے پاس ہے اور وہاں کسی سیاسی رکاوٹ کا سامنا نہیں۔
وزیر دفاع نے محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی سی بی کے نظام میں بہتری کے لیے اقدامات کریں۔






