محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے اعلان کے بعد صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے وضاحت جاری کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکم اگست 2026 سے تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 6 روز تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق نجی تعلیمی اداروں پر سرکاری اسکولوں کے نئے ہفتہ وار اوقات کار کا اطلاق لازمی نہیں ہوگا، بلکہ نجی اسکول اپنی پالیسی کے مطابق تدریسی شیڈول طے کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے پہلے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے اور تمام اسکولوں میں 6 روزہ تدریسی ہفتہ نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔





