سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، چاندی بھی سستی ہو گئی

پاکستان سمیت عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک روز اضافے کے بعد دوبارہ بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 687 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور یہ 174 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 223 روپے فی تولہ ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 50 ڈالر پر آگیا۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے ہوگیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 430 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 143 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

اسی دوران عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 40 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 93 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی۔

close